آپریشن دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف کیا جا رہا ہے ، سکیورٹی فورسز کی پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں
لاہور (یس اُردو) لاہور خودکش حملے کے بعد پنجاب میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ، پنجاب میں آپریشن دہشتگردوں ، سہولت کاروں کے خلاف کیا جا رہا ہے ۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے لاہور میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد پنجاب بھر میں دہشتگردوں کی کمر توڑنے کیلئے خصوصی آپریشن کا آغاز کیا گیا جس میں سکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے پنجاب کے مختلف علاقوں سے 80 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے ، پکڑے جانے والے افراد میں کالعدم تنظیموں کے کارندے بھی شامل ہیں ۔ گرفتار افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔