عثمان دو ہفتے سے ہسپتال میں زیر علاج تھا ، بار بار اصرار کے باوجود گھر جانے کی اجازت نہ ملنے پر ہسپتال کی تیسری منزل سے کود کر جان دے دی
لاہور (یس اُردو) لاہور میں چارسدہ کے تئیس سالہ نوجوان عثمان نے شیخ زید ہسپتال کی تیسری منزل سے کود کر مبینہ طور پر خود کشی کر لی ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق عثمان عارضہ جگر میں مبتلا تھا اور دو ہفتے سے ہسپتال میں زیر علاج تھا ۔ ذرائع کے مطابق عثمان کا اصرار تھا کہ وہ گھر جانا چاہتا ہے چنانچہ اسے ڈسچارج کر دیا جائے مگر اس کی حالت کو دیکھتے ہوئے اسے گھر جانے کی اجازت نہیں دی گئی جس پر مایوسی کے عالم میں عثمان نے ہسپتال کی تیسری منزل سے کود کر اپنی جان دے دی ۔ ہسپتال انتظامیہ نے واقعے پر تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے جو تحقیقات کر کے رپورٹ جلد از جلد پیش کرے گی ۔