لاہور: پولیس نے داتا دربار کےقریب بنائے گئے اسٹیج سے مشکوک شخص کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔
Lahore: Suspicious person arrested from near the stage of Datta darbar
سابق وزیراعظم میاں نوازشریف آج گوجرانوالہ سے لاہور پہنچیں گے جہاں ان کے خطاب کے لیے جلسہ گاہ میں اسٹیج تیار کیا گیا ہے جب کہ جلسہ گاہ کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ہیں۔ پولیس نے داتا دربار کے قریب جلسہ گاہ میں معمول کا سرچ آپریشن کیا جس دوران اسٹیج کے قریب سے مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ مشکوک شخص کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیاہے۔