لاہور کے علاقے راوی روڈ پر ٹیکسی ڈرائیور نے لوٹ مار کرنے والے دو افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔ ڈاکوؤں کی جوابی فائرنگ سے ٹیکسی ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔ ایک زخمی ڈاکو کوپولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔
Lahore: Taxi driver injured to robbers, killed himself
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی جوابی فائرنگ سے 30 سالہ ٹیکسی ڈرائیور یوسف سر میں گولی لگنے سے ہلاک ہوا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک زخمی ڈاکو کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا ڈاکو زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔ گرفتار زخمی ڈاکو کو میو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ اس کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔