ملزم نے گزشتہ روز اچھرہ کے ایک تاجر کو دوران جھگڑا زخمی کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔
Lahore: teenager injured to the trader in ichhra arrested from defense
لاہور: پولیس نے اچھرہ میں تاجر کو زخمی کرنے والے نوجوان کو ڈیفنس سے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا نام علی ملک ہے، جو ماڈل ٹاؤن کا رہائشی ہے۔ ملزم نے گزشتہ روز اچھرہ کے ایک تاجر کو دوران جھگڑا زخمی کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ ملزم کے قبضہ سے 9 ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔