لاہور……..لاہور میں ایف آئی اے نے پرنٹنگ پریس پر چھاپہ مار کر جعلی پاسپورٹ ،مہریں اور دیگر دستاویزات برآمد کر لیں ۔ایف آئی اے کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر گوالمنڈی کے علاقے میں ایک پرنٹنگ پریس پر چھاپہ مارا۔کارروائی کے دوران جعلی پاسپورٹوں کے ساتھ مہریں اور دیگر دستاویزات برآمد کر لی گئیں۔ایف آئی اے نے تمام سامان قبضے میں لےلیا۔پرنٹنگ پریس کے مالک سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیاگیا ۔