لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں چھاپہ مار کرانسانی اعضا کی غیر قانونی پیوند کاری کرنے والےایک ڈاکٹر اور اسپتال مینیجر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔
پنجاب ہیومن آرگنز ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی اور پولیس نے اطلاع پرٹاؤن شپ کے ایک نجی اسپتال میں چھاپہ مار کرانسانی اعضا کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث ڈاکٹر عابد، ڈاکٹر وسیم اور اسپتال منیجر سرفراز کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیاجبکہ اسپتال کا دیگر عملہ فرار ہو گیا۔ پنجاب ہیومن آرگنز ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے اہلکار کا کہنا ہے کہ اسپتال میں 15افراد کام کر رہے تھے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ملزمان نے آپریشن تھیٹر کے دس خفیہ راستے بنا رکھے تھے۔