لاہور کے علاقے جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس جاری ہے۔
اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، اسپیکر ایاز صادق، وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، رانا ثنااللہ اور سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید بھی موجود ہیں۔ سابق وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال ہوگا،اجلاس میں شریف خاندان کے عدالتوں میں زیر سماعت کیسز پر بات چیت کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ن لیگ کے مختلف شہروں میں جلسوں پر بھی بات چیت ہوگی۔