پی آئی ٹی بی حکام کے مطابق لاہور میں 115 مقامات پر فری وائی فائی سروس کی سہولت میسر ہو گی
لاہور (یس اُردو) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیرمین عمر سیف کا کہنا ہے کہ لاہور کے عوام کو جلد فری وائی فائی کی سہولت دی جائے گی اور اس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیرمین عمر سیف کا اپنے سوشل میڈیا پیج پر کہنا تھا کہ لاہور کے عوام کو جلد مخصوص مقامات پر یہ سہولت مہیا کی جائے گی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کے بعد اس سروس کو ملتان اور پھر راولپنڈی تک پھیلایا جائے گا ۔پی آئی ٹی بی حکام کے مطابق لاہور میں 115 مقامات پر فری وائی فائی سروس کی سہولت میسر ہو گی جن میں 12 پارکس ، 17 مارکیٹس، میٹرو بس اسٹیشنز، 20 کالجز اور جامعات، مرکزی ریلوے اسٹیشن اور ایئر پورٹ شامل ہو گا ۔حکام کا کہنا ہے کہ عوام تک فری وائی فائی کی فراہمی کا مقصد ان کو ایک دوسرے سے جوڑے رکھنا ہے ۔جبکہ اس حوالے سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کے درمیان معاہدہ بھی طے پا چکا ہے ۔