لاہور کے علاقے شام نگر میں واقع ایک گودام میں آگ لگ گئی، آگ لگتے ہی فائر بریگیڈ کو طلب کر لیا گیا۔
Lahore: The warehouse got burnt took place in the Sham Nagar area
فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا، کافی جدوجہد کے بعد شام نگر کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ ریسکیوحکام کے مطابق گودام میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سےلگی تھی۔ ادھر علاقہ مکینوں نے رہائشی علاقےمیں گودام ہونے پر شدید احتجاج کیا، مکینوں کا کہنا ہے کہ اس گودام میں پہلے بھی 2مرتبہ آگ لگ چکی ہے۔