لاہور………لاہورمیں جمعرات سے عالمی معیار کی اُبرٹیکسی سروس شروع کی جارہی ہے ، شہری موبائل فون ایپلی کیشن کے ذریعے ٹیکسی طلب کرسکیں گے، پہلے چار روز یہ سہولت مفت دستیاب ہوگی۔
لاہورمیں اُبر ٹیکسی کمپنی کے سربراہ لوئیک امیڈو اورمارکیٹنگ ہیڈ آمنہ احمد نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ انکا کہناتھاکہ صوبائی دارالحکومت میں ابتدائی طورپر 100ٹیکسیاں متعارف کرائی جارہی ہیں، کم سے کم کرایہ 150 روپے اورفی کلومیٹر 13.70 روپے وصول کیا جائےگا ۔ انکا کہناتھا کہ اُبر کمپنی 70ملکوں کے 400شہروں میں ٹیکسی سروس فراہم کررہی ہے۔
مارکیٹنگ ہیڈ آمنہ احمدکا کہناتھاکہ مسافر وں کے اہل خانہ ٹریکر اورنقشے کی مدد سے لمحہ لمحہ آگاہی بھی حاصل کرسکیں گے ۔ لاہورکے بعد یہ سروس کراچی، اسلام آباد اوردیگر شہروں میں بھی فراہم کی جائےگی۔اس موقع پر دونوں نمائندوں نے موبائل پر ٹیکسی سروس حاصل کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔