لاہور گلشن اقبال پارک میں خود کش حملہ کرنے والے مبینہ خود کش حملہ آور کی تصویر جاری کر دی گئی جبکہ حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم جماعت الہرار گروپ نے قبول کر لی۔
لاہور: (یس اُردو) گلشن اقبال پارک میں بم دھماکہ کرنے والے مبینہ خودکش حملہ آور کی تصویر دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔ تصویر کالعدم جماعت کے جماعت الہرار گروپ نے جاری کی۔ تصویر میں مبینہ حملہ آور صلاح الدین کو کالعدم جماعت کی فدائی فورس کا کارندہ ظاہر کیا گیا ہے۔ مبینہ تصویر میں حملہ آور کے حملے سے قبل وڈیو بیان کو بھی جلد منظر عام پر لانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز تصویر کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔