اسٹیٹ بینک نے وضاحت کردی،کوئی ڈپارٹمنٹ لاہور منتقل نہیں کیا جارہا ۔ آپریشنل وجوہات کی بناء پر کچھ ذیلی دفاتر منتقل ہورہے ہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومت کے کھاتوں کی کنسولیڈیشن، ریونیو کی وصولی کراچی میں ہی رہے گی ۔
اسٹیٹ بینک نے مختلف ڈپارٹمنٹس کی منتقلی پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے ،اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ حکومتوں کی جانب سے ادائیگیاں ، کمرشل بینکوں اور دیگر مالی ادارے بھی بدستور کراچی میں کام کرتے ر ہیں گے۔
بینک نے وضاحت کی ہےکہ کرنسی مینجمنٹ کے لئے لاہور میں جدید مشینیں لگائی جارہی ہیں ۔ مشینوں کی تنصیب اور نگرانی کے لئے اعلیٰ انتظامیہ کی ضرورت ہے۔