لاہور کے علاقہ گڑھی شاہو چوک میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ٹریول ایجنٹ جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈکیتی مزاحمت پر بیکری کے گارڈ کو قتل کر دیا گیا۔
لاہور: پولیس کے مطابق واقعہ گڑھی شاہو چوک کے قریب اس وقت پیش آیا جب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے 45 سالہ کامران کو شدید زخمی کر دیا، جو سروسز اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔ مقتول ٹریول ایجنٹ تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران واقعہ لین دین کا تنازع معلوم ہوتا ہے۔ دوسری طرف لیاقت آباد پیکو روڈ پر 4 نامعلوم ڈاکوؤں نے بیکری میں لوٹ مار کی کوشش کی۔ مزاحمت پر فائرنگ سے بیکری کا گارڈ جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈاکو فرار ہو گئے۔ پولیس نے گارڈ محمد حنیف کی لاش قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔