لاہور کےکلب چوک پر ینگ ڈاکٹروں اور نرسوں کا دھرنا بدستور جاری ہے، شہرکی مصروف ترین شاہراہ مال روڈاور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے، جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامناہے۔
ینگ ڈاکٹروں اور نرسوںکے احتجاج کے باعث اسپتالوں میں مریض اور سڑکوں پر عوام رل گئے ہیں،علاج کے بجائے احتجاج کرنے والے مسیحاؤں کے آگے لاہور کے شہری بے بس اور لاچار ہوگئے، دوا دینے والے ہی لاہور والوں کے لیے وبال جان بن گئےہیں۔
ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث اسپتال آنے والے مریض ہی نہیں اس دھرنے کی سزا لاہور کی سڑکوں پر سفر کرنے والے شہریوں کو بھی بھگتنی پڑی۔
شہری روز گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہتے ہیں، لیکن ڈاکٹروں کو کوئی فکر نہیں، وہ بوریا بستر لے کر دھرنے کے نام پر سکون سے پکنک منانے میں مصروف ہیں۔