شہر کے بڑے تفریحی پارکس کی سکیورٹٰی بھی سخت کر دی گئی ، شہریوں کو پارکس میں داخلے کی اجازت نہ دی گئی
لاہور (یس اُردو) لاہور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر چڑیا گھر کو عوام کیلئے بند کر دیا گیا ہے ، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلہ لاہور میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کے بعد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے ، چڑیا گھر میں سیر کیلئے آنے والے شائقین کو اندر داخلے کی اجازت نہیں ملی اور انہیں مایوس گھروں کو واپس لوٹنا پڑا ۔ دوسری جانب لاہور کے دیگر پارکس میں بھی سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور کئی شہریوں کو پارکس میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی