counter easy hit

لاہور کے 2 ڈاکٹروں نے شہباز شریف کی شو بازی بے نقاب کر دی

Lahore's two doctors expose Shahbaz Sharif's show

لاہور (ویب ڈیسک) جنرل سیکرٹری ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان (وائے ڈی اے) ڈاکٹر سلمان کاظمی نے کہا ہے کہ سابق حکومت نے بچے کی موت پر جھوٹا مقدمہ درج کروایا جس پر شہباز شریف اور خواجہ سلمان رفیق سے 50کروڑ روپے ہرجانہ دلوایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹر ز پر یکم جولائی 2012 ءکوایک بچے کی طبعی موت کی بناء پر قتل کا جھوٹا مقدمہ درج کروایاگیا ۔دوران کارروائی مدعی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے بیان دیا کہ اس کا بچہ طبعی موت مرا تھا اورسابق حکومت کے ایماء پر ڈاکٹروں کے خلاف جھوٹا پرچہ کروایاتھا ۔ہرجانہ ادا کرنے کے لیے رقم نہیں ہے۔ وائے ڈی اے پاکستان نے موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف اور سابق وزیر صحت پنجاب سلمان رفیق سے 50کروڑ روپے ہرجانہ دلوایا جائے۔ تاکہ آئندہ کوئی وزیرکسی ڈاکٹر پر جھوٹا مقدمہ نہ درج کرواسکے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website