لاہور(ویب ڈیسک)صوبائی دارلحکومت میں ایک خاتون کے ساتھ مبینہ بداخلاقی جبکہ ایک خاتون پر مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں قاسم نے اپنے تین دوستوں کے ہمراہ اپنی بیوی کے ساتھ مبینہ طورپربداخلاقی کی اورویڈیو بناتے رہے۔ خاتون کے تھانہ آنے پرپولیس اہلکار مذاق کرتے رہے اور واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کی بجائے ٹال دیا ۔ آخر کار اعلیٰ پولیس حکام کے نوٹس لینے پر پولیس نے خاتون رابعہ کی درخواست پرخاوند قاسم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اسی طرح شیراکوٹ میں خاوند نے مبینہ طور پر دو کم سن بچوں کی ماں سمیرا کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم فیصل کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق تھانہ باٹا پور کے علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش کی تاحال شناخت نہ ہو سکی ہے۔انویسٹی گیشن آفیسر عبدالقیوم خان کے مطابق یکم اپریل کو چوکی واہگہ کے گاؤں موضع ڈیال کے کھیتوں سے ایک انسانی نما ڈھانچہ ملا تھا۔جب پولیس کو راہگیر زمینداروں نے اطلاع دی تو لاش گل سڑ چکی تھی ۔ صرف انسانی نما ڈھانچہ ہی رہ گیا تھا۔شناخت کے لیے ڈیال گاؤں سمیت ارد گرد گاؤں کی مساجد میں اعلانات بھی کروائے گئے تھے لیکن لاش کی شناخت نہیں ہوسکی تھی اورآخر کارلاش کو قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کروا دیا گیا تھا۔انویسٹی گیشن آفیسر عبدالقیوم خان کے مطابق لاش کی شناخت نہ ہونے پر لواحقین کی تلاش جاری ہے اور ورثا شناخت ہونے پر تھانہ باٹا پور میں رابطہ کر سکتے ہیں۔جبکہ تھانہ باٹا پور کے علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش کی تاحال شناخت نہ ہو سکی ہے۔انویسٹی گیشن آفیسر عبدالقیوم خان کے مطابق یکم اپریل کو چوکی واہگہ کے گاؤں موضع ڈیال کے کھیتوں سے ایک انسانی نما ڈھانچہ ملا تھا۔