counter easy hit

لاہوری نان ختائی

اجزاء
میدہ چھنا ہوا ۔۔ 225 گرام
بیسن چھنا ہوا ۔۔ 56 گرام
پسی ہوئی چینی ۔۔ 168 گرام
بیکنگ پاؤڈر ۔۔ دو چائے کے چمچے
بیکنگ سوڈا ۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
پسی ہوئی چھوٹی الائچی ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
بادام بھنے اور کٹے ہوئے ۔۔ حسب پسند
انڈے کی زردیاں ۔۔ دو عدد
گھی ۔۔ 196 گرام

ترکیب
ایک پیالے میں گھی، چینی اور الائچی اتنی پھینٹیں کہ جھاگ اوپر آجائے۔ اس میں بادام ملا کر رکھ لیں۔ ایک پیالئ میں کر رکھ لیں۔ ایک پیالے میں میدہ، بیکنگ پاؤڈر، بیسن اور بیکنگ سوڈا ملا کر چھان لیں۔ اسے گھی والے پیالے میں ڈال کر آٹے کی طرح گوندھ لیں۔ آٹے کو بیل کر چھوٹے گول سانچے کی مدد سے کاٹ لیں۔ اوون کی ٹرے کو چکنا کریں۔ نان ختائیاں اس پر رکھ کر برش کی مدد سے انڈا لگا دیں۔ ٹرے کو پہلے سے گرم اوون میں 190 ڈیگری سینٹی گریڈ پر پندرہ منٹ تک پکا کرلیں۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔