سرائے عالمگیر (صغیرراٹھور)DCOگجرات صاحب اک نظر ادھر بھی ۔۔لاکھوں روپے کی گرانٹ سے بنائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ ناکارہ ،عوام بدبودار پانی پینے پر مجبور مقامی انتظامیہ خاموش ،تفصیل کے مطابق تحصیل سرائے عالمگیر میں عوام کی سہولت کیلئے جی ٹی روڈ سرائے عالمگیر اور نواحی علاقہ نوتھیہ قریشیاں میں15لاکھ روپے مالیت کی گرانٹ سے واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کئے گئے جو کہ کچھ عرصہ کیلئے کام کرتے رہیں مگر اچانک ہی ان واٹر فلٹریشن پلانٹ کو عارضی طورپر بند کر دیا گیا اور اس پر دوبارہ انتظامیہ نے توجہ دینا بھی مناسب نہ سمجھا جس کی وجہ سے یہ دونوں واٹر فلٹریشن پلانٹ ناکارہ ہوچکے ہیں اور مقامی انتظامیہ کی غفلت کی تصویر بن چکے ہیں ،میڈیا کے نمائندوں کو مقامی لوگوں نے بتا یا کہ یہ واٹر فلٹریشن پلانٹ تعمیر کے چند ماہ بعد ہی بند ہوگئے تھے جو کہ آج تقریبا 5سال سے بند پڑے ہوئے ہیں اہلیان علاقہ نے ارباب اختیار ،منتخب عوامی نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ خدارا ان واٹر فلٹریشن پلانٹس کی ہنگامی بنیادوں پرمرمت کروائی جائے تاکہ عوام صاف پانی کی سہولت سے استعفادہ حاصل کر سکیں ،جبکہ اپنے فرائض سے غفلت برتنے والے ذمہ داران کیخلاف محکمانہ کاروئی کی جائے ۔