counter easy hit

لالہ موسیٰ اور گردنواح میں مصنوعی مہنگائی عروج پر

Lala Musa

Lala Musa

لالہ موسیٰ (عدیل بٹ )لالہ موسیٰ اور گردنواح میں مصنوعی مہنگائی عروج پر ہے ہر طرف مہنگائی ہی مہنگائی اب روح اور جسم کار شتہ برقرار رکھنا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہوگیا ہے پرائس کنٹرول کمیٹیاں لمبی تان کر سورہی ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی کاروباری شخصیت حاجی اختر اسلام پراپر ٹی ڈیلر نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں غریب آدمی دو وقت کی روٹی کما کر کھانے سے قاصر ہے انتظامیہ لمبی تان کر سورہی ہے ہم ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ ، اے سی کھاریاں ذوالفقارعلی باگڑی سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو ان کی ڈیوٹی سے آشناء کرایا جائے اور ان کو میدان عمل میں لایا جائے تاکہ مہنگائی پر کسی حدد تک کنٹرول کیا جائے اور غریب عوام کو بھر پور ریلیف حاصل ہو