لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)لالہ موسیٰ میں سپیڈبریکروں کی انتہا،ہرصاحب حیثیت شخص نے اپنے مکان کے سامنے سپیڈبریکربنانامعمول بنالیا،اس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق لالہ موسیٰ کی گلیوں،محلوں اور سڑکوں پر سپیڈبریکروں کی انتہاہوچکی ہے ،لالہ موسیٰ شہرمیں ہرصاحب حیثیت اپنے مکان اور دکان کے آگے سپیڈبریکربنانااپناحق اور فرض سمجھتاہے ،بعض علاقوں میں ہردس بیس گزکے فاصلے پرسپیڈبریکربنے ہوئے ہیں اور بعض لوگوں نے غیرنمونہ سپیڈبریکربنائے ہوئے ہیں جن سے گزرتے ہوئے موٹرسائیکل،چنگ چی رکشہ اور کاریں نیچے سے ٹکراتی ہیں ،جس سے وہ تباہ ہورہی ہیں ،عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی سی او گجرات سے ناجائزسپیڈبریکرختم کرانے کا مطالبہ کیاہے۔