لالہ موسیٰ (جمیل احمدطاہر)لالہ موسیٰ میں جمعہ کو یوم احتجاج کے طورپر منایاگیا،شہربھرکی مساجدمیں علماء کرام ،خطباء نے جمعہ کے اجتماعات میں مذمتی قراردادیں منظورکی،جس میں تمام گرفتارعلماء وعوام کو فی الفوررہاکرنے اور مقدمات خارج کرنے کا مطالبہ کیاگیا،اس موقعہ پرصوبائی راہنماء سنی تحریک وانجمن طلباء اسلام عثمان عزیزقادری نے صحافیوں کو بتایاکہ ضلعی انتظامیہ قائدین اہلسنت سے کیاگیاوعدہ پوراکرے ،اگرسوموارتک ان تمام مطالبات پرعمل نہ کیاگیاتو ہم احتجاج پرمجبورہونگے،اور ضلع بھرمیں ہونے والے احتجاج کو ریکارڈتوڑدیں گے،اورحالات کی تمام ترذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور حکومت پرہوگی،جبکہ قائدین اہلسنت کی طرف سے اپنے گرفتارعلماء اور کارکنان کی گرفتاریوں کیخلاف ممکنہ احتجاج کی صورت میں کسی بھی ناخوشگوارصورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس سارادن الرٹ رہی ۔