لالہ موسیٰ (عدیل بٹ)لالہ موسیٰ مین بازار میں بے ہنگم رش رہ گیروں کیلئے وبال جان بن گیا ہے ہر طرف موٹر سائیکل ، ہاتھ گاڑیاں اور رکشوں کی برمار ۔ تجاوزات بھی اپنا اس بے ہنگامے میں اپنا اہم کردارا ادا کررہی ہے ، تفصیلات کے مطابق لالہ موسیٰ کے مین بازار چھوٹے بازار موتی بازار ، نلکی بازار ، مچھلی چوک ودیگر بازاروں میں موٹر سائیکل ، ہاتھ گاڑیوں ، اور رکشوں کی برمار عروج پر ہے پیدل راہ گیروں کو وہاں سے گزرنا محال ہو کررہ گیا ہے اسی وجہ سے جیب کترے رمضان میں ہی عید منارہے ہیں ارباب اختیار سے سلسلہ کا نوٹس لینے سے قاصر ہے عوام دن دیہاڑے لوٹے جارہے ہیں ، عوامی سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ سپیشل مین بازار کیلئے چند پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں تاکہ عید کے رش میں رکشہ ، ہاتھ گاڑی اور موٹر سائیکلوں کو بازار میں داخلہ سے روکا جائے اور خریدار باآسانی اشیاء کو خرید سکے