لالہ موسیٰ (بلال منشاء بٹ )لالہ موسیٰ اور گردنواح میں عطائی ڈاکٹر کی یلغار ۔ عطائی ڈاکٹر لوگوں میں قبرستان کی ٹکٹیں تقسیم کرنے میں مصروف ہیں اور بھی ان کے خلاف کوئی بھی کاروائی کرنے سے قاصر ہے تفصیلات کے مطابق لالہ موسیٰ وگردونواح میں عطائی ڈاکٹر کی بھر مار ہے ہر گلی محلے میں عطائی ڈاکٹر اپنے کلینک لگائے بیٹھے ہیں کھلے عام لوگوں میں قبرستان کی ٹکٹیں تقسیم کررہے ہیں اعلیٰ احکام کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی اہل لالہ موسیٰ نے ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ ، اے سی کھاریاں ذوالفقارعلی باگڑی اور دیگر اعلیٰ احکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے ان کیخلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے تاکہ لوگوں ان عطائی ڈاکٹروں سے محفوظ ہوسکیں