counter easy hit

عبداللہ ہسپتال لالہ موسیٰ کے زیراہتمام موضع خواص پورمیں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایاگیا

Lala Musa Abdullah

Lala Musa Abdullah

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)عبداللہ ہسپتال لالہ موسیٰ کے زیراہتمام موضع خواص پورمیں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایاگیا،کیمپ کی نگرانی ڈائریکٹرعبداللہ ہسپتال سیدحارث احسان شاہ نے کی،جبکہ ڈاکٹرساجدمجید،لیڈی ڈاکٹرسعدیہ فہیم گائناکالوجسٹ نے مریضوں کا چیک اپ کرکے ان کو فری ادویات فراہم کی،فری میڈیکل کیمپ میں گاؤں کے سینکڑوں مردوخواتین نے چیک اپ کراکے ادویات حاصل کی،کیمپ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے سینئرراہنماء نثارعبداللہ ،جماعت اسلامی کے راہنماء وجنرل کونسلراورنگزیب بھٹی بھی موجودتھے،اس موقعہ پراظہارخیال کرتے ہوئے سیدحارث احسان شاہ نے کہاکہ معاشرے کے مستحق اور نادارلوگوں کی خدمت بہت بڑی عبادت کا درجہ رکھتی ہے ،میرے والدڈاکٹرسیداحسان اللہ شاہ مرحوم بھی فری میڈیکل کیمپوں کے ذریعے غریب لوگوں کو ریلیف فراہم کرتے رہے میں بھی ان کے نقش قدم پرچلتے ہوئے دکھی انسانیت کا خدمت جاری رکھوں گا۔