لالہ موسیٰ (عدیل بٹ)لالہ موسیٰ اور گردنواح میں شراب اور چرس جیسے مکروہ دھندے عروج پر ۔ انتظامیہ مال پانی کی چمک سے خاموش ۔ عوامی حلقے ، تفصیلا ت کے مطابق لالہ موسیٰ اور اس کے گردنواح کے گاؤں میں شراب اور چرس سرعام خرید و فروخت کی جارہی ہیں نوجوان نسل اس مکروہ دھندے کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر آکھڑی ہوئی ہے اس مکروہ دھندے میں لالہ موسیٰ کی بااثر شخصیات شامل ہیں جوکہ اس دھندے کو پوری طرح چلارہے ہیں انتظامیہ ان سے منتھلی وصول کرتی ہے اور خاموشی ساد ھ لتی ہے عوامی سماجی حلقوں نے ارباب اختیار ڈی سی او گجرا ت لیاقت علی چٹھہ ، اے سی کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ لالہ موسیٰ میں ایسی کاروائی کی ضرورت ہے جو اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے اور جلد سے جلد ایسی کاروائی کی جائے