لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)لالہ موسیٰ دلانوالہ روڈ موہنجودڑوکا منظرپیش کرنے لگی،عوامی نمائندگان کی عدم دلچسپی سے لوگوں کی قیمتی گاڑیاں اور وقت بربادہونے لگا، اس سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ لالہ موسیٰ سے دلانوالہ جانے والی سڑک میں جگہ جگہ گڑھے پڑچکے ہیں ،جس سے سڑک موہنجودڑوکے کھنڈرات کا منظرپیش کررہی ہے ،جس سے جہاں روڈ پر چلنے والی قیمتی گاڑیاں ناکارہ ہورہی ہیں وہاں اس علاقے کے عوام کا لالہ موسیٰ یادلانوالہ کا منٹوں کا سفرگھنٹوں میں طے ہورہاہے ،لیکن بارباراس مسئلہ کا اٹھائے جانے کے باوجودعوامی نمائندگان اس طرف توجہ نہیں دے رہے عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی سی او گجرات سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔