لالہ موسیٰ (بلال منشاء بٹ )لالہ موسیٰ شہرکے اکثرعلاقوں میں بدبودارپانی شہریوں کی قسمت بن گیا،اخبارات میں خبروں کی اشاعت کے باوجودمقامی ارکان اسمبلی ،ضلعی وتحصیل انتطامیہ کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگ رہی،شہری بیماریوں مین مبتلاہونے لگے، اس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق لالہ موسیٰ کے قصبہ محلہ،نظام پورہ،پکی پلی ،مین بازارسمیت اکثرعلاقوں میں ٹی ایم اے کی واٹرسپلائی سکیم کابدبودارپانی آرہاہے ،بعض علاقوں میں پانی کے گندگی کے ذرات بھی نکلتے ہیں ،ٹی ایم اے کی طرف سے پینے کا جو صاف پانی فراہم کیاجارہاہے اسے پیناتو درکناراس سے برتن اور کپڑے بھی دھوناممکن نہیں ہے ،آلودہ اور بدبودارپانی کی وجہ واٹرسپلائی کے نصف صدی پرانے پائپ بتائے جاتے ہیں جنہیں تبدیل نہ کیے جانے سے وہ زنگ آلودہ ہوکرپھٹ چکے ہیں جس سے نالیوں اور گٹروں کا پانی بھی واٹرسپلائی پائپوں کے ذریعے لوگوں کے معدوں میں جارہاہے ،عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی سی او گجرات سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیاہے۔