لالہ موسیٰ(محمدمنشاء بٹ)چیف آفیسر بلدیہ لالہ موسیٰ ان ایکشن بلدیہ کے “28روپوش گھوسٹ “ملازمین کو شوکازنوٹس جاری تفصیلات کے مطابق چیف آفیسر بلدیہ لالہ موسیٰ نے گزشتہ روز بلدیہ کے 28روپوش ملازمین جو صرف ڈیروں پر “خدمت “سرانجام دے رہے تھے اورخود کو ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کے رشتہ دار کہتے تھے ان ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے چیف آفیسر بلدیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور اس خدشہ کا بھی اظہار کیا ہے کہ روپوش ملازمین کیخلاف یہ کاروائی چیف آفیسر کی چھٹی بھی کراسکتی ہے