لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) چوہدری جعفراقبال ایم این اے لالہ موسیٰ سمیت حلقہ این اے 106کو ترقی وخوشحالی کے حوالہ سے مثالی بنانے کے مشن پرعمل پیراہیں، ڈویژنل پبلک سکول لالہ موسیٰ کا قیام اور جی ٹی روڈ پرسٹریٹ لائٹس کیلئے فنڈزکی منظوری ممبرقومی اسمبلی چوہدری جعفراقبال کے ایسے کارنامے ہیں جسے آنے والی نسلیں بھی یادرکھیں گی ،جس پر ہم وفاقی پارلیمانی سیکرٹری دفاع چوہدری جعفراقبال کاشکریہ اداکرتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی لالہ موسیٰ سمیت حلقہ این اے 106کیلئے ایسے عوام دوست اور علم دوست منصوبے لاتے رہینگے،ان خیالات کا اظہارمسلم لیگی راہنماء حافظ مسروراحمدنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پنجاب سمیت ملک بھرسے جہالت کے اندھیرے ختم کرکے علم کی روشنی لارہی ہے،قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول لالہ موسیٰ روشنی کی پہلی کرن ہے آنے والے دنوں میں مزیدمعیاری تعلیمی ادارے لالہ موسیٰ کا مقدربنیں گے