لالہ موسیٰ (حاجی فیض )ممتاز سماجی سیاسی کاروباری شخصیت مانا گوشت والے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لالہ موسیٰ میں لوگوں کو معیاری تازہ گوشت میسر آرہا ہے اس سلسلہ میں ڈاکٹر اشرف عابد کا کردار لائق صدتحسین ہے انہوں نے ناقص غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والوں کی چھٹی کروا دی ہے صرف معیاری گوشت کی فروخت جاری ہے جس پر ہم ویٹرنری ڈاکٹر اشرف عابد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یہ بھی امید کرتے ہیں کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا اور لوگوں کو تازہ ، معیاری ، اور پانی کے بغیر گوشت ملے گا ڈاکٹر اشرف عابد نے دو نمبر مافیاکا خاتمہ کردیا ہے ہم ان کو جتنا خراج تحسین پیش کریں وہ کم ہے