لالہ مو سیٰ(یس اُردو)سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے کیمپنگ گراﺅنڈ میں واقع کالج آئی ڈی جنجوعہ گرلز کالج میں داعش کی طرف سے دھمکی آمیز خط جس میں 50لاکھ روپے تاوان بھی طلب کیا گیا موصول ہونے پر کالج کی پرنسپل مسز سیدہ رباب جعفری کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے خط میں 50لاکھ تاوان نہ ملنے پر داعش کی طرف سے موت کا پیغام بھی دیا گیا اس سے پہلے تحصیل کھاریاں میں اس قسم کا خط پہلے بھی ایک سرکاری سکول کو موصول ہوچکا ہے