لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) سابق ایگزیکٹوممبرگجرات چیمبرآف کامرس وصدرفرنیچرایسوسی ایشن لالہ موسیٰ مہرطارق سعیدنے بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ حکمران لالہ موسیٰ کے عوام کواتنی ہی سزادیں جتناان کا قصورہے ،لالہ موسیٰ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کایہ حال ہے کہ کئی کئی گھنٹے کریک ڈاؤن کردیاجاتاہے جس سے طلباء طالبات رات کو پڑھ نہیں سکتے ،جس سے ان کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے،جبکہ پانی نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کو امورخانہ داری کی انجام دہی میں مشکلات کا سامناکرناپڑتاہے،جبکہ صبح اور شام کے اوقات مین سوئی گیس نہ ہونے سے بھی خواتین کو کھانے پکانے مین شدیدمشکلات کا سامناکرناپڑتاہے ،انہوں نے کہاکہ حکمران لالہ موسیٰ کے عوام پر رحم کرتے ہوئے بجلی ،گیس کی لوڈشیڈنگ پرقابوپائیں۔