لالہ موسیٰ(جمیل احمد طاہر) مسلم لیگی راہنماء وسابق امیدوارکونسلرعبدالناصرزرگرنے ایک بیان میں کہاہے کہ لالہ موسیٰ مین سوئی گیس کے پریشرکا مسئلہ حل کرانے پرایم این اے چوہدری جعفراقبال،کوارڈینیٹرسوئی گیس محمدمعظم بٹ،ڈپٹی کوارڈینیٹرملک اویس اخترکو خراج تحسینپیش کرتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری امور دفاع ایم این اے جعفر اقبال نے لاموسی کے ہر گھر کو اپنا گھر سمجھ ھر گھر تکلیف کو اپنا مسئلہ سمجھ کر بہتری کے لئے مختلف اقدامات کر رہے ہیں آج لالاموسیٰ میں وہ کام ھورہے ہیں جو پچھلی حکومت کے لوگوں نے اپنے منظور نظر گلی محلوں میں گیس پریشر بھتر بنا رکھا تھا جبکہ سارے شہرگیس کے لو پریشر رھتا تھا ،انہوں نے کہاکہ مین گیس پائپ لائن سے اپنے منظور نظر محلوں دینے والا گیس وال کو ختم کرکے میں گیس لائن کو لالاموسی مین پائپ لائن سے ملانے کا کام مکمل ہونے سے اب لالہ موسیٰ میں گیس پریشرکامسئلہ حل ہوجائے گاجس سے لالاموسی کے ھر گلی محلے کو گیس کا پریشر ایک جیسا ملے گا۔