لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)محمدی ویلفیئرسوسائٹی لالہ موسیٰ کا 22واں محمدی فری آئی کیمپ جاری،4ہزارسے زائدآؤٹ مریض چیک اپ،میڈیسن دے کرفارغ کردیے گئے ،آپریشن کیلئے منتخب کئے گئے 600مریضوں میں سے 400مریضوں کے آپریشن کرلئے گئے ،باقی مریضوں کے آج رات تک آپریشن کرلئے جائیں گے،اس سلسلہ میں محمدی ویلفیئرسوسائٹی کی سپریم کونسل کے چیئرمین مہرمحمدرشیدنے بتایاکہ محمدی فری آئی کیمپ میں آنے والے تمام مریضوں کا فری چیک اپ اور اچھی قسم کی دویات فری دی جاتی ہیں،جبکہ آپریشن والے مریضوں کے تمام ٹیسٹ فری کرائے جاتے ہیں اور شوگر،بلڈپریشرکو کنٹرول کرکے آپریشن کئے جاتے ہیں،40سال تک کے مریضوں مہنگے ترین گولڈلینزلگائے جاتے ہیں،مریضوں اور ان کے ساتھ آنے والے ایک فردکو صبح کاناشتہ ،دوپہراور شام کا کھانابھی فری دیاجاتاہے،انہوں نے بتایاکہ کیمپ میں روزانہ باقاعدگی سے صفائی،مکھی،مچھروں سے بچاؤ کیلئے سپرے کرایاجاتاہے ،انہوں نے کہاکہ اس سال لینزکے نمبرجاننے کیلئے بائیومیٹری مشین کے ذریعے ٹیسٹ لیاجاتاہے