لالہ موسیٰ (رپورٹ محمدمنشاء بٹ )لالہ موسیٰ مسلم لیگ ن کی کارکردگی صرف اخباری بیان بازی اور اشتہار تک محدود ، تمام منصوبے اور ترقیاتی کام صرف فائلوں میں بند پڑے ہیں جبکہ این این اے اور ایم پی اے کے ٹاؤٹ اخباری بیانات دیکر عوام کو بے وقوف بنا کر لاکھوں روپے مل بیٹھ کر ڈکار نے کامنصوبہ بنائے بیٹھے ہیں عوام اب ان کے دھوکہ میں آنے والی نہیں اور نہ ہی ان کے اخباری بیانات سے مرغوب ہونے والی ہے سٹریٹ لائٹ جی ٹی روڈ کا منصوبہ جو ایک ماہ میں مکمل کرنا تھا اور 55لاکھ کا ٹینڈر تھا گزشتہ سال 21نومبر کو ایم این اے چوہدری جعفر اقبال نے اپنے تمامنظور نظر اور خوشامدی ٹولہ کے ساتھ شاندار افتتاح کیا لیکن دو ڈھائی ماہ گزرنے کے باوجود کام ندارد ، جبکہ 55لاکھ روپے ناجانے کس کس کے اکاؤنٹ میں شفٹ ہو چکے ہیں یہ خدا ہی جانتا ہے افتتاح پر افتتاح اور منصوبوں کی منظوری پر منظوری اور اخباری بیانات اوراشتہارات میں تمام جھوٹے دعوے کرنے والے خوشامدی ٹولے نے ایسے جھوٹے وعدے کیے ہیں جیسے عوام کے تمام دردوں کا حل ان کے پا س ہے جبکہ مسلم لیگ ن لالہ موسیٰ کے تمام ہارے ہوئے امیدوار جو الیکشن بلدیاتی میں دیگر جماعتوں کا تمسخر اڑ اتے تھے بری طرح شکست سے دو چار ہوئے اور اب عوام کو جھوٹے وعدوں نعروں اور جھوٹے منصوبوں سے عوام کا دل بہلا رہے ہیں جبکہ یہ نہیں جانتے کہ عوام اب باشعور ہے اور ان کے دھوکے اور فریب میں نہیں آئے گی عوام کو دھوکہ دینے والے کان کھول کر سن لیں ان کے دن قریب احتساب کیلئے تیار رہیں