لالہ موسیٰ ( بلال منشاء بٹ )لالہ موسیٰ میں جگہ جگہ بنے سپیڈبریکرعوام کی مشکلات کا باعث بن گئے،ڈی سی او گجرات سے غیرقانونی سپیڈبریکروں کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ،اس سلسلہ میں ملنے والی لالہ موسیٰ شہرکے کیمپنگ گراؤنڈسمیت اکثرگلی محلوں میں سپیڈبریکروں کی انتہاہوچکی ہے،لوگوں نے ٹی ایم اے سے اجازت لئے بغیراور سپیڈبریکرکے ڈیزائن سے ہٹ کرعضیب وغریب ڈیزائن کے سپیڈبریکربنارکھے ہیں جو گاڑیوں،موٹرسائیکلوں کی سپیڈکم کرنے کے بجائے ان کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں،عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی سی او گجرات سے مطالبہ کیاہے کہ فوری طورپرایکشن لے کرغیرقانونی سپیڈبریکرختم کرائے جائیں۔