لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )بزم نور نان روٹی ایسوسی ایشن لالہ موسیٰ کا اہم اجلاس گزشتہ روز الاعظم نان فوڈ پوائنٹ ریلوے روڈ لالہ موسیٰ پر زیر صدارت صدر سجاد حسین گوند ل ہوا جس میں ڈی سی او گجرات لیا قت علی چٹھہ کی جانب سے سادہ نان 8روپے اور سادہ روٹی 7روپے وزن 100گرام کے فیصلے کو سراہا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اسکی پابندی کی جائے گی ہم نے مہنگائی کی وجہ سے گزارش کی تھی کہ ریٹ زیادہ کیا جائے انہوں نے ہماری گزارش مانی جس پر شکر گزار ہیں اجلاس میں صوفی افتخار بٹ ، ملک شہباز ، مہر محمد صفدر ، مہر انتظار ، رانا خاں محمد ، محمد اقبال ، زوہیب اللہ ، صفدر بٹ ، دلدار حسین ، قائم المقام نگراں اعجاز اعظم گوندل نے شرکت کی