counter easy hit

شیخ خالدمحمود کو وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ بنایاجائے، عوامی حلقے

Lala Musa, public domain

Lala Musa, public domain

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر )لالہ موسیٰ کے خاموش گروپ نے پیپلزپارٹی کی قیادت سے مطالبہ کیاہے کہ لالہ موسیٰ کی ہردلعزیزسیاسی وسماجی شخصیت شیخ خالدمحمود کو وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ بنایاجائے،انہوں نے گزشتہ روزشیخ خالدمحمودسے خصوصی ملاقات بھی کی ،بعدازاں انہوں نے اخباری بیان میں کہاکہ الحاج شیخ عبدالخلیل خاندان کی لالہ موسیٰ شہرسمیت پورے ضلع کیلئے بے پناہ خدمات ہیں ،اگروہ وائس چیئرمین منتخب ہوتے ہیں تو لالہ موسیٰ میں تعمیروترقی وخوشحالی کے بے پناہ منصوبے آنے کی توقعات ہیں ،انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت شہرکے بہترین مفادات میں شیخ خالدمحمودکو وائس چیئرمین بنائے۔