لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )ریلوے اسٹیشن لالہ موسیٰ اور ریلوے لائنوں پر پرچی جواء کا دھندہ عروج پر پولیس خاموش تماشائی بن کررہ گئی لوگ پر چی جواء کے ذریعے اپنی دولت لٹانے میں مصروف متعلقہ حکام اس صورتحال کا نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق ریلوے اسٹیشن لالہ موسیٰ اور ریلوے لائنوں کے درمیان پرچی جواء کا دھندہ سرعام جاری ہے پولیس مال پانی کی چمک سے خاموش تماشائی بن چکی ہے لوگ پرچی جواء کے ذریعے اپنی کمائی لٹانے لگے متعلقہ حکام اس صورتحال کا نوٹس لیں اور پرچی جواء کیخلاف کریک ڈاؤن کریں تاکہ سادہ لوح لوگ لٹنے سے بچ سکیں اور ان کو پرچی جواء مافیا سے بچایا جائے