لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)شیخ خالدمحمودنہ صرف لالہ موسیٰ بلکہ ضلع گجرات میں پیپلزپارٹی کا تعارف ہیں ،ان جیسی عظیم شخصیت کو وائس چیئرمین نامزدکیاجانالالہ موسیٰ کی ضرورت ہے ،ان خیالات کا اظہارممتازسماجی وسیاسی شخصیت چوہدری عمران اشرف گجرنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ شیخ خالدمحمودایک ایسی شخصیت کے مالک انسان ہیں جو انتظامیہ،پولیس سمیت تمام محکموں کے افسران میں انتہائی مقبول اور وہاں عوام کی نمائندگی کرتے نظرآتے ہیں،وہ اپنے والدمحترم الحاج شیخ عبدالخلیل کی سرپرستی اور اپنے بھائیوں شیخ ناصرمحمود،شیخ ساجدمحمود،شیخ طارق محمود،شیخ آصف محمودکے ساتھ مل کردن رات عوامی خدمت میں مصروف عمل ہیں ،پیپلزپارٹی کی قیادت لالہ موسیٰ شہراور پیپلزپارٹی کے بہترمفادات میں شیخ خالدمحمودکو وائس چیئرمین کیلئے امیدوارنامزدکرے۔