لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)بلدیہ دفتر لالہ موسیٰ میں برتھ اور ڈیتھ سر ٹیفکیٹ کے فارم نایاب ہو گئے ہیں ،عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،ACکھاریاں نوٹس لیں،پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ کے راہنما غلام عباس بھٹہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلدیہ دفتر لالہ موسیٰ میں عوام کو سہولیات ملنے کی بجائے ذہنی اذیت ملتی ہے ،کئی کئی روز تک سیکرٹری صاحبان غائب رہتے ہیں اور جب سیکرٹری صاحبان سے ملاقات ہو جائے تو فارم نہیں ملتے انہوں نے کہا کہ عوام کو ذلیل و خوار کرنا دفتر بلدیہ کا وطیرہ بن چکا ہے اعلیٰ حکام نوٹس لیں اور عوام کو بلدیہ دفتر لالہ موسیٰ میں پیش آنے والی مشکلات سے چھٹکارا دلائیں