لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )قصبہ محلہ لالہ موسیٰ کی گلیاں موجودہ حکومت کی بدنامی کا باعث بن رہی ہیں آئے روز حکومتی حکام اور انتظامیہ کے افسران اس علاقے کا وزٹ کرچکے ہیں لیکن تاحال ان گلیوں کا کام شروع نہیں ہوسکا تفصیلات کے مطابق قصبہ محلہ لالہ موسیٰ کی گلی موتی مسجد ، گلی سید یوسف شاہ والی اور گلی محمد پورہ والی حکومت کی بدنامی کا باعث بن رہی ہیں آئے روز حکومتی حکام اور انتظامیہ کے افسران اس علاقے کا وزٹ کرچکے ہیں لیکن تاحال ان گلیوں کا کام شروع نہیں ہوسکا گلی موتی مسجد والی ، گلی سید یوسف شاہ والی ، گلی محمد پورہ والی پر کام شروع نہ ہوسکا عوامی سماجی کاروباری حلقوں نے ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ان گلیوں کی حالت زار پر رحم کیا جائے