لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) ٹی ایم اے افسران اور ملازمین کی چشم پوشی اور نااہلی سے لالہ موسیٰ کی سڑکیں اورگلیاں تباہ،ریت سے بھری ٹرالیاں لوگوں میں دمہ اور سانس کی بیماریاں بانٹنے لگی ،صفائی نہ ہونے اورریت مٹی نہ اٹھائے جانے سے کمیٹی روڈ،سروس روڈ، سرکلرروڈ، قصبہ روڈ ہروقت گردوغبارکے طوفان میں اٹے نظرآتے ہیں،اعلیٰ افسران کی آمدپرسڑکوں کی لیپاپوتی ،اور پانی کا چھڑکاؤ کرکے ریت مٹی بٹھادی جاتی ہے،بعدازاں شہری اسی دھول مٹی ریت کو پھانکنے پرمجبورہوجاتے ہیں،ریت کی ٹرالیوں سے عوام خصوصاً بچوں میں بیماریوں کا شدیداضافہ ہورہاہیجبکہ ٹی ایم اے حکام کے کانوں پرجوں رینگناتوایک طرف کوئی ہاتھی بھی سونڈ سے انہیں نہیں ہلاسکتا،ایڈمنسٹریٹرٹی ایم اے سے لے کرسینٹری انسپکٹرتک تمام افسران نے اپنی آنکھیں ،کان اور ناک بندکررکھے ہیں جبکہ عوام نے اپنامنہ بندکرکرکھاہے، 15 دسمبرکل کمشنرگوجرانوالہ کی آمدکے موقعہ پربھی ان سڑکوں کی حالت بہتربنادی جائے گی لیکن 16دسمبرکوایک بارپھرسب اچھاکی گردان شروع ہوجائے گی۔