لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )لالہ موسیٰ وگردونواح کے علاقوں میں عطائیت میں مسلسل اضافہ میڈیکل سٹوروں کی آڑ میں لوٹ مار کا دھندہ عروج پر محکمہ صحت کے ارباب اختیار لمبی تان کر سوگئے تفصیلات کے مطابق لالہ موسیٰ وگردونواح کے علاقوں میں عطائیت میں مسلسل اضافہ میڈیکل سٹوروں کی آڑ میں لوٹ مار کا دھندہ عروج پر محکمہ صھت کے ارباب اختیار مال پانی کی چمک سے خاموش ہیں لوگ مسلسل اپنی جانوں کے ساتھ ظلم کرانے پر مجبور ہیں عوامی سماجی کاروباری حلقوں نے ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ کیا ہے عطائیت کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ لوگوں کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں ، اور اس مکروہ دھندے میں ملوث لوگوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور عطائیت کا مکمل خاتمہ ہوسکے اور لوگوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے فی الفور اقدامات کیے جائیں