لالہ موسیٰ (نامہ نگار)لالہ موسیٰ سمیت ضلع گجرات سے حراست میں لئے گئے علماء وعوام اہلسنت کو رات گئے ڈسٹرکٹ جیل گجرات اور مختلف تھانوں سے رہاکردیاگیا، بتایاجاتاہے کہ پیرکو لاہورمیں غازی ملک ممتازقادری کی حمائت میں ریلی میں شرکت سے روکنے کیلئے گجرات پولیس نے امیرعالمی تنظیم اہلسنت پیرمحمدافضل قادری کے صاحبزادے صدیق افضل قادری،لالہ موسیٰ سے رہائی کمیٹی کے ذمہ داران ڈاکٹرنورمحمددانش القادری،عثمان عزیزقادری سمیت سولہ افرادکو حراست میں لے پہلے تھانہ صدرگجرات اور بعدمیں گجرات جیل میں نظربندکردیاتھا،جبکہ ریلی میں شرکت کیلئے لاہورجانے والے قافلوں کو گجرات دریائے چناب کے پل پرروک کر 300کے قریب علماء اہلسنت وعوام اہلسنت کو گاڑیوں سے اتارکرمختلف تھانوں میں بندکردیاتھا،تاہم منگل کی رات اعلیٰ حکام کے حکم پر نظربندسولہ افرادسمیت تمام زیرحراست افرادکورہاکردیاگیا،رہاہونے والے افرادکا گجرات جیل کے گیٹ پر والہانہ استقبال کیاگیااور انہیں قافلوں کی صورت میں گھروں تک لے جایاگیا۔