گجرات(انور شیخ )ممبرگوجرانوالہ امن کمیٹی اور چیئر مین ڈسڑکٹ سپورٹس کمیٹی (اسپیشل پرسن )لالہ جی سعید اقبال مرزا نے ایک بیان ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج گجرات سید خورشید انور رضوی سے پر زور اپیل کی ہے کہ گجرات کی تمام عدالتوں میں معذور افراد کے لیے فوری طور پر رینپ بنائے جائیں تاکہ معذور افراد کو عدالتوں میں آنے جانے کے لیے آسانی ہو سکے انہون نے کہا کہ حکومت پنجاب نے باقاعدہ طور پر نوٹیفیکیشن بھی جاری کرکھا ہے ،لالہ جی نے کہا کہ میں عرصہ 25سال سے گجرات میں معذور افراد کی بحالی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے کام کر رہا ہوں ،کیو نکہ پاکستان میں اس وقت معذور افراد کی آبادی 20فیصد پر مشتمل ہے کیونکہ معذورا فراد بھی اس معاشرہ کا اہم حصہ ہیں