گجرات(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ امن کمیٹی کے ممبر اور اسپیشل پرسن لالہ جی سعید اقبال مرزا نے ایک بیان میں ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ گجرات میں معذور بچوں کے تمام سکولوں کی چاردیواری کو بھی سکیورٹی کے لہاظ سے اونچا کیا جائے تاکہ تعلیم حاصل کرنے والے معذور بچے محفوظ رہ سکیں انہوں نے کہا کہ حکومت تمام سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں میں سکیورٹی کی حوالہ سے چاردیواری کو اونچا کر رہی ہے لہذا معذور بچوں کے تعلیمی اداروں کی چار دیواری کو اونچا کرنے کے احکامات جاری کریں