گجرات(نمائندہ خصوصی)اسپیشل پرسن اور ممبر امن کمیٹی گوجرانوالہ لالہ جی سیعد اقبال مرزا نے ایک بیان میں وزیر اعلی میاں شہباز شریف اور ڈی سی او گجرات لیاقت چٹھہ سے اپیل کی ہے کہ ڈی سی او آفس گجرات میں بزرگوں اور معذورآفراد کے لیے فوری طور لفٹ لگائی جائے تاکہ ان کو دفتر آنے میںآسانی ہو سکے،لالہ جی نے کہا کہ ڈی سی او میں ای ڈی او آفس تسری منز ل پر واقع ہیں جہاں معذور افراد اور بزرگوں کو جانا مشکل ہو جاتا ہے لہذا ڈی سی او آفس میں لفٹ لگائی جائے ،انہوں نے کہا کہ ڈی سی او آفس میں ایک طرف کمیٹی روم ہے اوردوسری طرف ڈی سی او کا آفس جہاں سے گزرنا مشکل ہے بزرگوں اور معذور افراد کو پورے ڈی سی او آفس کا چکر کاٹ کر ای ڈی او آفس جانا پڑتا ہے جو ان کے لیے تکلیف دہ ہو تا ہے